بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، شہری شہید ، خاتون زخمی
فوٹو: فائل
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق بھارتی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی اور سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا ۔
بھارتی فوج نے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی اور آرٹلری اور مارٹرگولے بھی داغے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید جب کہ ایک خاتون زخمی ہوئی جسے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی دشمن کے خلاف بھر پور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
Comments are closed.