حسن ابدال، 45 ممالک کے فوجی افسران کا پنجہ صاحب کا دورہ
فوٹو : فائل
حسن ابدال (زمینی حقائق ڈاٹ کام)45 ممالک کے سینیئر فوجی افسران کے وفد نے حسن ابدال میں گردارہ پنجہ صاحب کا دورہ کیا،مہمانوں کو سکھ برادری کے لیے گردوارہ پنجہ صاحب کی تاریخی اہمیت سے آگاہ کیا گیا.
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے فوجی افسران کے وفد میں دوست ممالک اور اسلام آباد کے این ڈی یو کے فیکلٹی ممبران شامل تھے، ایئر وائس مارشل سید صباحت حسن شاہ کی قیادت میں وفد نے گوردوارہ کے مختلف حصے دیکھے۔
اس دوران وفد نے سکھ برادری کا مذہبی پتھر بھی دیکھا جس پر سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کے ہاتھ کے نشانات ہیں
ایوا کیو ای ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے ڈپٹی سیکریٹری آف شرائنز عمران گوندل نے مہمانوں کو تاریخ سکھ برادری کے لیے گردوارہ پنجہ صاحب کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
وفد کو بتایا گیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو اپنے مذہب پر چلنے کی مکمل آزادی ہے اور ان کے مذہبی تہوار کو ریاستی سرپرستی میں منایا جاتا ہے۔
زیر تربیت فوجی افسران کو ملک بھر میں اقلیتوں کے مذہبی مقامات پر سہولیات کی فراہمی وغیرہ سے متعلق متعدد ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔
عمران گوندل نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب کی مذہبی اہمیت کی حامل عمارتوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور مالی اور سماجی شعبوں میں چیلنجوں کے باوجود ان کی مذہبی آزادی کو یقینی بنایاہے۔
Comments are closed.