وزیراعظم عمران خان سے آئی ایس آئی کے سربراہ کی ملاقات
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم اورآئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل فیض حمید کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں ملاقات ہوئی تھی جس میں قومی سلامتی کے امور سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیالات کیا گیا تھا۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے جون 2019ء میں ڈی جی آئی ایس آئی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ملاقات کی تھی۔
وزیراعظم آفس یا تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی طرف سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئی تاہم ملاقات کی تصویر کل سے سوشل میڈیا پر بھی موجود ہے.
Comments are closed.