پھانسی!قومی اسمبلی بمقابلہ، فواد چوہدری ،شیری مزاری ولبرلز
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)قومی اسمبلی کی طرف سے بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد منظور ہوئی ہے تاہم وفاقی وزراء فواد چوہدری اور شیریں مزاری نے قرار داد کی مذمت کرتے ہوئے اس کی مخالفت کردی ہے۔
قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرے عام پھانسی دینے پر جن ارکان کی مخالفت سامنے آئی ہے ان میں بلاول بھٹو ، راجہ پرویز اشرف، فواد چوہدری، شیریں مزاری اور دیگر لبرلز شامل ہیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری کاموقف ہے کہ وہ اپنی پارٹی کی طرف سے پیش کر اس قرارداد کی مذمت کرتے ہیں جس میں تشدد پسندانہ معاشرے کے قوانین بنتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم کے خلاف بربریت سے نہیں لڑ سکتے اس طرح کی سوچ تو انتہاپسندانہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے جو درست نہیں ہے۔
اسی طرح وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری بھی قرارداد سے ناخوش ہیں ان کا کہناہے کہ آج قومی اسمبلی میں سرعام پھاسی سے متعلق منظور کی گئی قرارداد پارٹی کی حدود سے باہر ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں منظور ہونے والی قرار داد کو حکومتی سرپرستی حاصل نہیں ہے بلکہ یہ ایک انفرادی عمل ہے ہم میں سے بہت سے ارکان اس کی مخالفت کرتے ہیں ، میٹنگ میں مصروفیت کی وجہ سے قومی اسمبلی نہیں جاسکی۔
قومی ا سمبلی میں بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرے عام پھانسی دینے کی قرارداد وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کی طرف سے پیش کی گئی تھی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
Comments are closed.