سردجنگ کے اثرات سے نکلنا چاہتے ہیں۔ آرمی چیف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ماسکو میں چیف آف جنرل سٹاف رشین آرمڈ فورسز جنرل ویلری ویسیلیوچ گریسموف سے ملاقات، علاقائی سلامتی و استحکام اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورہ روس کے دوسرے دن آرمی چیف کی روسی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ماسکو میں روسی وزارت دفاع میں ہوئی،ملاقات میں علاقائی سلامتی استحکام اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی،
جنرل گریسموف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا ،جنرل ویلری کا کہنا تھاروس افغانستان میں امن اور مفاہمت کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتاہے، روس افغانستان کے حوالے سے کردار ادا کرنے کو بھی تیارہے۔
آرمی چیف نے کہا پاکستان خطے کے مفاد میں افغانستان میں امن و استحکام لانے والے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتاہے،انھوں نے کہاپاکستان سرد جنگ کے اثرات سے نکلنا چاہتاہے جو کہ جنوبی ایشیا میں اب بھی موجود ہیں،پاکستان علاقائی رابطوں کے زریعے سلامتی اور مساویانہ بنیاد پر علاقائی تعاون پر مبنی فرہم ورک پر کام کرے گا۔
انھوں نے کہاپاکستان علاقائی تعاون کے فریم ورک میں پیش رفت کیلیے کام جاری رکھے گا،آر می چیف نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ پاکستان علاقائی تعاون کے فریم ورک میں پیش رفت کیلئے کام جاری رکھے گا۔
Comments are closed.