نواز شریف نے آپریشن مریم نواز کی لندن آمد سے مشروط کر دیا
فوٹو : فائل
لندن(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی سرجری مریم نواز کی لندن آمد سے مشروط کر دی ہے.
اس حوالے سے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ کارڈیک انٹروینشن نوازشریف کی زندگی موت کا مسئلہ ہے، مریم نواز کا لندن موجود ہونا انتہائی ضروری ہےنوازشریف نے کارنری انٹروینشن کی اپائنٹمنٹ موخر کر دی.
ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نےآپریشن کی ہدایت کردی ہے لیکن اس کے باوجود میاں نوازشریف نے آپریشن سے انکار کیا، نوازشریف کا موقف ہے کہ مریم لندن آ جائیں تو آپریشن کراؤں گا۔
ڈاکٹر عدنان نے مزید کہا کہ کارڈیک انٹروینشن میں تاخیر نوازشریف کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے، ان کی سرجری 30 جنوری کو ہونا تھی تاہم نواز شریف کی خواہش تھی مریم نواز ہسپتال میں ان کے پاس ہوں۔
Comments are closed.