پاک چین فضائی رابطہ بحال، 69 افراد کو لے کرطیارہ اسلام آباد پہنچ گیا
فوٹو : ٹوئٹر
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاک چین فضائی رابطہ بحال ہو گیا آج چین سے 69 مسافر اسلام آباد ائیر پورٹ پر پہنچے ہیں جن میں 57 پاکستانی اور 12 چینی شہری تھے.
یہ پرواز صبح 9 بجے ارمچی سے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی ہے چین سے پاکستان آنے والی اس پرواز میں چین کے سفیر بھی شامل تھے.
اسلام آباد ائیر پورٹ پر چین سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ اور خصوصی میڈیکل چیک اپ کیا گیا، ائرپورٹ پر ڈبلیو ایچ اور کی طرف سے کرونا وائرس کی معلومات کے حوالے سے انفارمیشن کاونٹر بھی بنایا گیا ہے.
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈویژن کے مطابق حکومت نے چین کے لیے معطل کی گئی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے آج سے پاکستان اور چین کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن شروع ہو گیا ہے ۔
سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر نے بتایا تھا کہ پیر کی صبح 9 بجے چین سے ساؤدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 ارمچی سے اسلام آباد پہنچے گی، جو کہ پہنچ چکی ہے.
کورونا وائرس کے باعث 29 جنوری کو چین کے لیے براہ راست فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کیا تھا جو کہ دو فروری تک تھا تاہم اب فضائی آپریشن پر پابندی میں اضافہ نہیں کیا جارہا.
اس سے قبل یکم فروری کو حکومت کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ جب تک کورونا وائرس سے مکمل نجات نہیں ملتی چین سے کوئی پاکستانی واپس نہیں آئے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے حکومتی موقف بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں نہیں بھولنا چاہیے کہ ووہان شہر میں 120 ممالک کے لوگ رہ رہے ہیں، 7 سے 8 ممالک نے اپنے شہری چین سے نکالے ہیں یا نکالنے کی درخواست کی ہے.
ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کی صحت کے حوالے سے یہ ٹھیک نہیں ہے، حکومت اس معاملے میں چین کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کو چینی حکومت کے اقدامات پر مکمل اعتماد ہے، ہم پوری طرح سے چین کی حمایت کرتے ہیں۔
Comments are closed.