افغانستان سے مارٹر گولہ کاحملہ، باجوڑ میں 7 افراد جاں بحق
فوٹو : ٹوئٹر
باجوڑ (ویب ڈیسک) باجوڑ تحصیل سالارزئی کے علاقہ باٹوار میں افغانستان سے فائر کیاگیا مارٹر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔
باجوڑ میں افغان سرحد سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوئے، مارٹر گولہ عبدالغنی کے گھر پر آ کر گرا.
ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب کے مطابق تحصیل سلارزئی کے علاقے بنگر کلے میں افغان سرحد سے مارٹر گولہ فائر کیا گیا جو مقامی آبادی پر گرا.
مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا.
امدادی کارروائیوں کے بعد لاشوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا مرنے والوں میں 4بـچـے 2خــواتین ایک شـــخص شامل ہیں.
Comments are closed.