بل گیٹس کاملیریا کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کامشورہ
بل گیٹس۔ فوٹو : سوشل میڈیا
لندن(نیٹ نیوز) مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے کہا ہے کہ ملیریا جیسے موذی مرض کو ختم کرنے کے لیے مچھروں کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کرنا ضروری ہوگیا ہے جس میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔
اس حوالے سے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں ہونے والی ’ملیریا سمٹ‘ سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ملیریا کے خاتمے کے لیے دنیا کو وہ کام کرنے ہوں گے جو اس سے قبل نہیں ہو سکے جیسا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، جس کی مدد سے مچھروں کی حرکات اور افزائش کی نگرانی کی جا سکے۔
انھوں نے کہا ڈرون اور سٹیلائٹ کے ذریعے مچھروں کی نگرانی کو ممکن بنایا جا سکے گا اس لیے ملیریا کے خاتمے کے لیے مائیکرو سافٹ نے 2 ارب ڈالر کی رقم مختص کی ہے تاکہ صرف 2016ء میں 4 لاکھ 45 ہزار افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والی اس بیماری کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے ۔
ملیریا کے خاتمے کے لیے منعقدہ اس سربراہی اجلاس میں شہزادہ چارلس، 16 ریاستوں کے سربراہان اور معروف تاجروں نے شرکت کی اور اپنی آراء حاضرین تک پہنچائیں۔
Comments are closed.