امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمےخلیل زاد کی آرمی چیف سے ملاقات
فوٹو : فائل
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام)امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان امن عمل کے لئے خصوصی امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ زلمے خلیل زاد نے خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے عمل میں سہولت کاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں زلمےخلیل زاد نے طالبان سے بات چیت کے حوالے سے بھی تفصیلات بتائیں اور امریکہ کے اس موقف کا اعادہ کیا بات چیت سے مسلے کا حل چاہتے ہیں.
Comments are closed.