ووہان یونیورسٹی سےواپس پاکستان پہنچنے والا طالب علم ارسلان اسپتال داخل
فوٹو : سکرین گریب
کراچی(ویب ڈیسک)چین کی ووہان یونیورسٹی سے28 جنوری کو واپس پاکستان پہنچنے والےطالب علم ارسلان کو کراچی کے نجی اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔
پاکستان واپس آنے والے ارسلان نے بتایا تھا کہ ووہان شہر میں برا حال ہے، شہر سیل ہے اور حکومت کی ہدایت ہے کہ عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں اور جو نکل رہے ہیں ان کا معائنہ کیا جارہا ہے ۔
ارسلان نے بتایا کہ اس کا بھی مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور سب کچھ کلیئر ہونے پر واپسی کی اجازت ملی، کورونا وائرس کے باعث 559 پاکستانی ووہان صوبے میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ ووہان شہر سیل ہونے سے پہلے وہاں سے نکل چکا تھا۔
ارسلان کو احتیاط کے طور پر کراچی کے نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور اس کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے سیمپل قومی ادارہ صحت اسلام آباد بھیج دیے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ارسلان کو گزشتہ روز اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے 14 دن تک آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا اور اسلام آباد سے ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ارسلان کو ڈسچارج کردیا جائے گا۔
کراچی کے علاقے لیاری کا رہائشی ارسلان چینی شہر ووہان سے بخیرو عافیت اپنے گھر واپس پہنچ تھا ارسلان کے مطابق وہ کلیئر ہو کر نکلا ہے تاہم کسی مشکل صورتحال سے بچنے کیلئے اس کے ٹیسٹ کرائے گئے ہیں.
Comments are closed.