مقبوضہ کشمیر، جموں میں 3 کشمیری نوجوان بھارتی فوج نے قتل کردیئے
فوٹو : فائل
سرینگر(ویب ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کےضلع جموں میں 3 نوجوانوں کو بھارتی فوج نے شہید جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا.
بھارتی فوج نے نوجوانوں کو جموں سری نگر ہائی وے پر شہید کیا۔ ضلع جموں کے علاقے میں نگروتا کے ٹال پلازہ پر بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائی کی.
اس واقعہ کے بعد جموں سری نگر ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی جبکہ دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔ علاقے میں بھارتی فوجی گشت کرتے رہے ہیں ۔
مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کو 6 ماہ مکمل ہو گئے ہیں، مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث حالات انتہائی خراب، بھارتی فوجی کشمیریوں پر مظالم ڈھاتے خود ذہنی مریض بن گئے۔
یاد رہے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد سے تاحال کرفیو نافذ ہے انٹرنیٹ سروس معطل اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، اس دوران بھارتی فوج کئی بار احتجاج کیلئے باہر نکلنے والوں پر فائرنگ کر چکی ہے ۔
Comments are closed.