ایبٹ آباد، کمرے میں گیس بھرجانے سے 2 بھائیوں سمیت 5 نوجوان جاں بحق

فوٹو : فائل

ایبٹ آباد(عدنان تنولی) نواں شہر ایبٹ آباد کی احتشام کالونی میں واقع ایک کمرے میں گیس بھر جانے سے دو سگے بھائیوں سمیت 5 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

ہندوناک واقعہ ایبٹ آباد کے علاقے نواں شہر احتشام کالونی میں اس وقت پیش آیا جب جاں بحق نوجوان کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث نیند کے دوران ہی ابدی نیند سو گئے.

گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے سے جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد ایک کمرے میں گیس ہیٹر لگا کر سوئے تھے کہ گیس بھر جانے اور دم گھٹنے سے دم توڑ گئے.

مرنے والوں میں عمرخان، عدیل، احمد جدون ،عبدالوہاب اور اسامہ شامل ہیں جن میں عمرخان اور عدیل دونوں سگے بھائی ہیں، لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ایبٹ آباد منتقل کردی گئی ہیں۔

جاں بحق افراد میں عدیل ولد صفدر اعوان سکنہ نواں شہر،
احمد جدون ولد آفتاب سکنہ نواں شہر، وہاب ولد عظیم سکنہ نواں شہر اور اسامہ ولد نعیم سکنہ دہمتوڑ کے رہائشی تھے.
.

Comments are closed.