جی آئی ڈی سی کی قیمت 400 روپے مقرر کرنے پر ایف ایف سی کا اظہار تشکر
فوٹو : پریس ریلیز
اسلام آباد (زمینی حقائق ڈاٹ کام )فوجی فرٹیلائزر کمپنی(ایف ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان ہلال امتیاز (ملٹری) کی طرف سے ایک میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا گیا.
جس میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طارق خان نے میڈیا اور عوام کو گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کے ایشو کے بارے میں حقائق سے آگاہ کیا.
سیس سے متعلق ایشو کے کے بارے میں عوام کو حقائق بتانے کا مقصد ایف ایف سی کے متعلق منفی تاثر کو زائل کیا جا سکے.
وفاقی کابینہ کی جانب سے ای سی سی کی سفارشات کی توثیق اور حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیا گیا.
چیف ایگزیکٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ اس فیصلے سے کسان طبقہ کے اخراجات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے.ایف ایف سی نے ہمیشہ حکومت کی جانب سے یوریا کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کی حمایت کی ہے.
اس کے علاوہ تمام فرٹیلائزر کےلیے مساوی مواقع کی فراہمی کی بھی حمایت کی ہے، انھوں نے کہا کہ حکومت کے اس طرح کے فیصلوں سے ملک میں فوڈ سکیورٹی کا حصول ممکن ہو سکے گا.
بریفنگ میں حکومت کی جانب سے جی آئی ڈی سی کی قیمت 400 روپے مقرر کرنے پر ایف ایف سی کی طرف سے اظہار تشکر بھی کیا گیا.
Comments are closed.