بھارت نے پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کر دیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)بھارت نے پاکستان میں شیڈول ایشیا کرکٹ کپ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے پڑوسی ملک جا کر کھیلنا آپشن نہیں ہے.
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے واضح کیا ہے کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایشیا کپ 2020 کے ایڈیشن کی میزبانی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
اس حوالے سے آئی اے این ایس نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بی سی سی آئی حکام کا کہنا تھا کہ مسئلہ میزبانی کے حقوق نہیں بلکہ مسئلہ صرف کھیلنے کے مقام کا ہے کیونکہ بھارتی ٹیم ٹی 20 ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔
ایک ‘سوال کے جواب میں کہا کہ پی سی بی کے ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے پر نہیں بلکہ جو چیزیں ہمارے سامنے ہیں، ہمیں مسئلہ اس کے مقام پر ہے.
یہ واضح ہے کہ ہمیں ایک دوسرا مقام چاہیے، بھارتی ٹیم کسی صورت پاکستان کا دورہ کرکے ایشیا کپ جیسے مختلف ممالک پر مشتمل ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔
Comments are closed.