عامر لیاقت حسین کی کالج بوائے کیطرح مہوش حیات پر جملہ بازی
فوٹو : سوشل میڈیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ایک بار پھر طنز کے نشتر چلا دئیے،مہوش حیات فوٹو شوٹ کو ہدف بنایا ہے.
عامر لیاقت حسین نےاداکارہ مہوش حیات کے فوٹو شوٹ سے ایک تصویر لے سوشل میڈیا پر ری شیئر کی ساتھ ایک بے وزن شعر لکھا ہےاور ان کے تمغہ امتیاز کا مزاق اڑایا ہے۔
عامر لیاقت حسین نے اپنے کیپشن میں لکھا ہے
’تمہیں تمغہ کہوں یا نغمہ کہ سورج کہوں یا تارا
کیسے نام کرے گا روشن دو جگ میں حال تمہارا۔
عامر لیاقت کا خیال تھا کہ لوگ سوشل میڈیا پر اسے انجوائے کریں گے لیکن پوسٹ پر اُلٹا سوشل میڈیا صارفین نے عامر لیاقت حسین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
ایک شخص فرید نے لکھا ہے کہ اس شخص کو دیکھو ایک لڑکی پر ایسے اٹیک کر رہا جیسے کالج بوائے ہو، اس کا تو حکومت کو خود نوٹس لینا چاہئے کہ ایک رکن اسمبلی ایسے کسی کیسے طنز کر سکتا ہے.
اس سے قبل بھی تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت ٹوئٹر پر اداکارہ مہوش حیات سے الجھ پڑے تھے، جس کے جواب میں مہوش نے کہا تھا ’مرد بنیں‘،
عامر لیاقت نے اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، اُنہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں پرفارم کرنے بلاتے؟
Comments are closed.