خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے جنرل ندیم رضا کی ملاقات
فوٹو : پاکستانی سفارتخانہ
الریاض(ابرار تنولی)سعودی عرب کے دورہ پر آئے پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نےخادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے.
ریاض میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین قریبی تعلقات اوربالخصوص فوجی میدان میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات میں شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف بن عبد العزیز، وزیر داخلہ، شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز، نائب وزیر دفاع، شاہ سلمان کے معاون سکریٹری تمیم بن عبد العزیز السلیم اور سعودی ملٹری اٹیچی بریگیڈیئر اودھ بن عبد اللہ الزہرانی بھی شریک تھے ۔
پاکستان کی جانب سے ملاقات میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز، لاجسٹک کے ڈائریکٹر جنرل اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل سرفراز طاہر، اور مملکت میں پاکستان کے ملٹری اتاشی، بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجہ نے شرکت کی.
ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے اور دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود تعلقات کو فروغ دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا.
Comments are closed.