سعودی خاتون نے طلاق ملنے پرشادی والا جوڑا پہن کر جشن منایا

فوٹو : سوشل میڈیا

ریاض (شاہ جہاں شیرازی)طلاق ملنے پر عموماً خواتین روتی اور پریشان ہوتی ہیں لیکن ایک سعودی خاتون نے امیرہ الناصر نے طلاق ملنے کی خوشی میں شادی کا جوڑا پہن کر جشن منایا ہے۔

اس سعودی خاتون کی شادی اپنے ہی ہم وطن سے ہوئی تھی لیکن دونوں کی شادی زیادہ دیر نہ چل سکی اور آخر دونوں کی نوبت طلاق تک آن پہنچی تو طلاق ملتے ہی امیرہ الناصرپر نے غم کی بجائے خوشی منائی.

خاتون نے شادی کا جوڑا پہن کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ وہ طلاق کے فیصلے سے بہت خوش ہے اس موقع پر امیرہ نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے.

سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے جان بوجھ کر طلاق کے بعد شادی کا جوڑا زیب تن کیا ہے تاکہ پوری دنیا کو بتا سکوں کہ علیحدگی پر خوش ہوں۔

امیرہ الناصر کا مزید کہنا ہے کہ ’بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ سعودی لڑکیوں کو پیغام دوں۔ وہ یہ ہے کہ زندگی کسی ایک انسان تک محدود نہیں ہوتی۔ کوئی بھی شخص کتنا ہی اہم کیوں نہ ہو زندگی اس پر تمام نہیں ہوتی۔

خاتون نے کہا یہ زندگی کا اہم مرحلہ ہے جو گزر گیا ہے میں جلد اپنی گاڑی میں شہر کی سڑکوں پر سیر سپاٹا کروں گی۔امیرہ الناصر نے مطلقہ خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’طلاق دینے والے کو مردہ سمجھ لو، اس کا غم نہ کرو.

Comments are closed.