انگلینڈ اور آیرلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
فائل فوٹو
لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پانچ روزہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور دیگر صلاحیتوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا۔
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے اسکواڈ میں سرفراز احمد، اظہر علی ، سمیع اسلم ، حارث سہیل، بابر اعظم ، فخر زمان، امام الحق، اسد شفیق، عثمان صلاح الدین، شاداب خان اور محمد عامر شامل ہیں۔
نوجوان کھلاڑی محمد عباس، سعد علی، حسن علی، فہیم اشرف اور راحت علی کو بھی 16 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کے لئے مشاورت کی تھی اور پانچ روزہ کیمپ مکمل ہونے کے بعد 25 میں سے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں کھیلا جائے گا۔
جب کہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 مئی سے ہوگا اور دوسرے ٹیسٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔
Comments are closed.