امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر، کار سوار خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی
فوٹو : ڈان
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی دارالحکومت امریکی سفارت خانے کی گاڑی اور کار کے تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
کار اور سفارت خانہ کی گاڑی میں ٹکر مارگلہ روڈ پر فیصل چوک کے قریب ہوئی جس میں نازیہ بی بی نامی خاتون دم توڑ گئیں،بتایا گیا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والی کار کو ٹکر ماری۔
حادثہ مبینہ طور پر ٹریفک سگنل توڑنے کے باعث پیش آیا،
پولیس کے مطابق واقعے میں متاثرہ کار میں موجود ایک بچی بھی زخمی ہوئی جس کی حالت تشویش ناک ہے۔
امریکی سفارت خانے کی گاڑی چلانے والے پاکستانی ڈرائیور امجد زمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی جبکہ سفارت خانے کی گاڑی تحویل میں لے لیا گیا ۔
یاد رہے اپریل 2018 کو بھی اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے علاقے میں امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔
اس وقت گاڑی امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف ایمانوئیل چلا رہے تھے اور جب موٹر سائیکل کو ٹکر لگی تو دو نوجوان عتیق اور راحیل موٹر سائیکل پر سوار تھے۔
Comments are closed.