آٹا برآمد کی مخالفت کی،عمران خان ایماندار ہے، قسم کھا سکتا ہوں،شیخ رشید
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے عمران خان کی ایمانداری کی میں قسم کہا سکتاہوں۔ عمران خان دیانتدار ہے۔مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیاہے اس کو قابو کریں گے، مہنگائی عمران خان کی حکومت میں ختم ہوگی۔
ایک تقریب سے خطاب میں شیخ رشید احمد نے کہا سے غلطی کوتاہیاں ہوئیں لیکن کوئی عمران خان کی دیانتداری پر انگلی نہیں اٹھاسکتا،انھوں نے کہا میں نے ای سی سی میں آٹے کے ایکسپورٹ کرنے کی مخالفت کی.
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا غریب کمزور اور امیر طاقتور ہورہا ہے، بدمعاشی کی سیاست کی نہ ہی قبضے کی سیاست کی، ناراض اتحادی بھی ہم سے راضی ہوجائیں گے، پرائس کنٹرول کرنے کے لیے منتخب افراد کی کمیٹی ہونی چاہیے.
شیخ رشید نے کہا ملک میں سب سے زیادہ زیادتی ووٹرز کے ساتھ ہوتی ہے، عمران خان لاہور جارہے ہیں وہاں سے اچھی خبریں آئیں گی۔ جہانگیر ترین اور خسروبخیار چینی کے کاروبار سے وابستہ ہیں، ان کے علاوہ بھی چینی کا ملک میں بہت بڑا مافیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، شریفوں اور زرداریوں کوخطرہ ہے، ملک کو چوروں اور ڈاکوؤں نے نوچاہے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا عمران خان اور بزدار کہیں نہیں جارہے.
انھوں نے کہا کہ عثمان بزدار5 فروری کو لال حویلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی جلسے میں شریک ہوں گےتقریب کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے چار پراجیکٹس مکمل کرکے جلسہ کرکے سیاست چھوڑ دوں گا.
پراجیکٹ مکمل ہونے پرسیاست چھوڑ کرتعلیم کے سیکٹرمیں کام کروں گا۔ ناراض اتحادیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ناراض اتحادیوں ایم کیو ایم اور ق لیگ کو منا لیں گے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، غلط افواہیں پھیلائیں جارہی ہیں۔
شیخ رشید نے کہا جو کرپٹ ہوگا عمران خان کی کیبنٹ میں نہیں ہو گا، 5 فروری کوعمران خان لال حویلی میں جلسہ کریں گے، میں نے کیبنٹ میں ڈٹ کے مخالفت کی کہ آٹا ایکسپورٹ نہ کریں، آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری تھی.
Comments are closed.