بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 142 رنز کا ہدف دے دیا. بابراعظم صفر پر آؤٹ
فوٹو : پی سی بی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان 142 رنز کے تعاقب میں پہلے ہی اوور میں کپتان بابراعظم کی وکٹ کھو بیٹھا، کپتان بغیر کوئی رن بنائے پہلے اوور کی دوسری بال پر آوٹ ہوئے.
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا کر پاکستان کو جیتنے کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے ٹیم میں 71 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 39 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد آنے والے بلے باز لٹن داس بھی 12 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے.
محمد نعیم 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے، حارث راوف نے 32 اور شاہین شاہ آفریدی نے 23 رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی.
قومی ٹیم میں احسان علی اور حارث رؤف ڈیبیو کیا ہےجب کہ دیگر کھلاڑیوں میں (کپتان) بابراعظم، محمد حفیظ ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم ، شاداب خان ، حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔
Comments are closed.