شہزادہ بندر بن محمد بن عبدالرحمن بن فیصل آل سعود کا انتقال
فوٹو : فائل
ریاض (شاہ جہاں شیرازی) سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے چچا زاد بھائی اور بہنوائی شہزادہ بندر بن محمد بن عبدالرحمن بن فیصل آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔
ریاض کی امام ترکی جامع مسجد میں عصر کے بعد نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شہزادہ ترکی بن محمد،شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور شہزادہ عبداللہ بن بندر اور دیگر نے شرکت کی۔
شہزادہ بندر بن محمد مملکت کے حکمراں خاندان کے صف اول کی شخصیات میں شامل تھے۔شہزادہ بندر بن محمد بانی مملکت کے سگے بھائی شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن فیصل آل سعود کے بیٹے اور شاہ سلمان کے چچا زاد بھائی تھے۔
انہوں نے شاہ سلمان کی بہن شہزادی البندری بنت عبدالعزیز سے شادی کی تھی۔ جن کی وفات 2008 میں ہوئی تھی۔ شہزادہ بندر نے دوسری شادی تیونس کی خاتون مامیہ بنت الشاذلی آل حنین سے کی تھی۔ شہزادہ بندر کے 13 بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔
Comments are closed.