بھارتی اداکار سلمان خان کو 5سال قید کی سزا
ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی اداکار سلمان خان کو چنکارہ ہرن شکار کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے عدالتی حکم کے بعد سلمان خان کو گرفتار کر لیا۔ اداکار سلمان خان اور دیگر سات اداکاروں پر چنکارہ ہرن کے شکار کا الزام لگایا گیاتھا ۔
جس کی پاداش میں سلمان خان اور ان کے ساتھی اداکاروں پر مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
سلمان خان پر یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا تھا جب وہ 2005 ء میں اپنی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے سلسلے میں جودھ پور میں تھے۔
ان پر الزام تھا کہ انہوں ں ے اپنے سٹاف کے ساتھ مل کر نایاب نسل کے چنکارہ ہرن کا شکار کیا تھا۔ سلمان خان نے اس الزام کی تردید کی تھی۔ سلمان خان کے ساتھ اس مقدمے میں تبو ، نیلم ، سیف علی خان ، سونالی باندرے کو بھی شریک مجرم قرار دیا گیا تھا۔
اداکار کو پانچ سال قید کے علاوہ دس ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا ، سزا کے موقع پر وہاں موجود ان کی دو بہنیں پھوٹ پھوٹ کر روتی رہیں جب کہ کئی فنکار بھی موجود تھے۔
سزا کے بعد سلمان خان کو جودھ پور جیل منتقل کردیاگیاہے۔
Comments are closed.