آرمی چیف جنرل کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود سے ملاقات
فوٹو : فائل
راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعودکی ملاقات، ایل او سی سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں کنٹرول لائن اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے لیے مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا۔
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج کشمیر کاز کے لئے بھرپور سپورٹ جاری رکھے گی، اورکشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے
Comments are closed.