عمران خان سے سردار سکندر حیات اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی ملاقات
فوٹو : سکرین گریب پی ٹی وی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان سے آزاد جموں کشمیر کے سابق صدر سردار سکندر حیات خان اور سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نےملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں مسلہ کشمیر اور بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کی حالت زار زیر بحث آئی.
ملاقات کے دوران سردار سکندر حیات خان نے وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور اور موثر انداز میں اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا.
ذرائع کے مطابق ملاقات میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات کے بارے میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو آگاہ کیا.
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بزرگ کشمیری رہنما سابق صدر آزاد کشمیر سردار سکندر حیات نے عمران خان کو مسلہ کشمیر اجاگر کرنے کے حوالے سے سے مشورے بھی دئیے.
Comments are closed.