گندم میں کتنے سو ارب کا چونا لگا،جلد پتہ چلے گا،خواجہ آصف
فوٹو : فائل
اسلام آباد(سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں شوگر مافیا کے صرف 3 ناموں نے 165 ارب روپے کی دیہاڑی لگائی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی حکومت کے 14 ماہ میں چینی کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافے والی خبر کے جواب میں ٹوئٹ کی تاہم کسی شخصیت کا نام نہیں لیا۔
انہوں کہا کہ گندم میں کتنے سو ارب کا چونا لگا ہے، اس کا جلد پتہ چلے گا، عوام رل گئے ہیں اور غریب خودکشی کر رہاہے لیکن اقتدار سے وابستہ چند افراد سیکڑوں ارب بناگئے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ سے عوام نالاں ہیں اور آٹا کی قیمت 70 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے.
Comments are closed.