آصف غفور کا تبادلہ، میجر جنرل بابر افتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

فوٹو : فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور جی او سی اوکاڑہ تعینات جب کہ میجر جنرل بابر افتخار کو نیا ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا ۔

5e204cc1d8978
نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں میجر جنرل آصف غفور کے تبادلے اور میجر جنرل بابر افتخار کو ترجمان پاک فوج تعینات کرنے کی تصدیق کر دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ترجمان پاک فوج نے اپنے آخری پیغام میں سب کا خصوصاً میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی محبت اور حمایت کے جواب میں میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے نئے ڈی جی آیس پی آر کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا، انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں کہا کہ مضبوط رہتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنا کام جاری رکھیں۔

یاد رہے کہ میجر جنرل آصف غفور کو 26 دسمبر 2016 کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کیا گیا تھا جب کہ میجر جنرل بابر افتخار جی او سی آرمرڈ ڈویژن ملتان تعینات تھے۔

Comments are closed.