وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

فوٹو : فائل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے ۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال سمیت لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اہم ملاقات میں مشرق وسطٰی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، بارشوں سے آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان میں تباہی میں فوج کی طرف سے امدادی سرگرمیاں بھی زیر بحث آئیں.

یاد رہے پاکستان امریکہ کشیدگی کے دوران وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف کو کشیدگی میں کمی کے لیے رابطے کرنے کا بھی کہا تھا.

Comments are closed.