اسٹریلوی کپتان اسمتھ اور وارنر پر ایک ایک سال کی پا بندی لگ گئی
فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی جب کہ بلے باز کیمرون بینکرافٹ 9 ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے گزشتہ روز تینوں کرکٹرز کو معطل کرتے ہوئے انہیں جنوبی افریقا سے واپس وطن بھیجنے کی ہدایت کی تھی جب کہ تینوں کھلاڑیوں کی سزاؤں کے حوالے سے انہوں نے آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار دیے تھے۔
اب بال ٹیمپرنگ میں ملوث آسٹریلیا کے دستبردار کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر پر ایک سال کی پابندی عائد کردی جب کہ کیمرون بینکرافٹ پر 9 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ وارنر اور اسمتھ پر 3 سال کے لیے آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی پر بھی پابندی کی گئی ہے۔
آسٹریلوی کھلاڑیوں کے بال ٹیمپرنگ میں ملوث ہونے میں قوانین کی خلاف ورزی یا کھیل کو نقصان پہنچانے کے لئے سنجیدگی کے تعین کے بعد کھلاڑیوں کو سزا سنائی گئی ہے۔
Comments are closed.