ڈونلڈ ٹرمپ سے مجوزہ ملاقات سے قبل شمالی کوریا اور چینی صدور کی ملاقات

فوٹو: اے ایف پی

بیجنگ(ویب ڈیسک) امریکی صدر سے مجوزہ ملاقات سے پہلے ہی شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ  کی چینی صدر سے ملاقات ہو گہی ۔شمالی کوریا نےاُن کے دورہ چین کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی صدرشی جن پنگ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے سربراہ کم جونگ اُن کے دورہ چین کی تصدیق کردی۔ کم جونگ اُن کی چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی۔

شمالی کوریا کے سربراہ نے کہا کہ اگرجنوبی کوریا اور امریکا ان کی کوشش کا خیرسگالی کے ساتھ جواب دے اور امن اور استحکام کا ماحول تیار کرے تو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے۔

شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے چینی ہم منصب کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے عزم پر قائم رہنے کی یقین دہانی کرائی۔
شمالی کوریا کے سربراہ نے بھی چینی صدرکو دورہ شمالی کوریا کی دعوت دی جو قبول کرلی گئی۔

سربراہ شمالی کوریا کا 2011 میں برسراقتدارآنے کے بعد یہ پہلاغیرملکی دورہ ہے۔اس سے قبل رواں ماہ کے آغازمیں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دی گئی جو امریکی صدرنے قبول کرلی گئی تھی۔

Comments are closed.