سعودی عرب میں تارکین وطن کی تنظیم بزمِ بزرگانِ کی ہفتہ واربیٹھک
فوٹو : تنظیم بزمِ بزرگانِ
ریاض (رپورٹ :شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب میں پاکستانی تارکین وطن کی تنظیم بزمِ بزرگانِ ریاض نے ہفتہ وار بیٹھک منعقد کی جس میں جدہ کے نامور صحافی اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیرمین امیر محمد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی.
اس اہم نشست میں بزرگان ریاض کے چیئرمین مین قاضی محمد اسحاق میمن اور صدر محمود احمد باجوہ نے امیر محمد خان کو خوش آمدید کہا اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا اور کہا کہ امیر محمد خان گزشتہ کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں مقیم کیمونٹی کی بطور صحافی خدمت کرتے چلے آ رہے ہیں جس کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.
ہفتہ وار بیٹھک میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات میں محمد اصغر قریشی، چوہدری بشیر احمد نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور کہا کہ بزمِ بزرگانِ ریاض میں کسی سیاسی گفتگو کے بغیر جس طرح ادب کو فروغ دینے کے لئے شعراء حضرات اپنا کلام پڑھتے ہیں.
انھوں نے کہا کہ شہر کے بزرگ جس طرح اپنی زندگی کے تجربات سے آگاہ کرتے ہیں اس سے یقیناً جہاں ایک بہتر تفریح کا ماحول میسر آتا ہے وہیں پر مل بیٹھنے سے باہمی بھائی چارے کی فضا بھی پیدا ہوتی ہے.
دیار غیر میں محبتوں کو اس طرح کی ہفتہ وار محافل ضروری ہیں جو کہ دیار غیر میں محبتوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ اس اہم بیٹھک میں بزرگ شاعر ڈاکٹر ریاض عاجز اور نوجوانوں کے نمائندہ شاعر وقار نسیم وامق نے دل کو موہ لینے والا کلام پیش کرکے خوب داد بھی وصول کی.
کیمونٹی کے ہر دلعزیز گلوکار زاہد بٹ نے کلام باہو اور نعتیہ کلام سنا کر خوب داد سمیٹی ہفتہ وار بیٹھک میں میزبانی کے فرائض سیٹھ عابد نے انجام دئیے.
ہفتہ وار بیٹھک میں شریک اہم شخصیات میں چوہدری مطیع اللہ، عقیل قریشی، الیاس رحیم، ذکاء اللہ محسن، مخدوم امین تاجر، عاصم لودھی، چوہدری محمد اسلم اور دیگر شامل تھے ۔
Comments are closed.