وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کو منانے کی ہدایت کردی
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان کا وفاقی وزیر خالدمحمود صدیقی کے وزارت چھوڑنے کااعلان پر فوری ردعمل، ایم کیو ایم کے تحفظات کو جائز قرار دیتے ہوئے اسد عمر کو انھیں مطمئن کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔
ایم کیو ایم کے وزیر کی وفاقی کابینہ سے علیحدگی کے اعلان سے قبل ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کو اپنے تحفظات سے آگا ہ کیا تھا جس کے بعد خالدمحمودصدیق نے پریس کانفرنس میں وفاقی کابینہ سے علیحدہ ہونے کااعلان کیا۔
خالد محمو صدیقی نے استعفیٰ کے اعلان کے ساتھ یہ بھی باور کرایا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہی رہیں گے انھوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی گزشتہ دنوں ایم کیو ایم کو ایک پیشکش کی گئی تھی اس کا حصہ بھی نہیں بن رہے ہیں۔
دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کو اچھا اتحادی قرار دیتے ہوئے اپنی ٹیم کو انھیں منانے کا ٹاسک دے دیا اور واضح عندیہ دیا ہے کہ کراچی کے حوالے سے ناانصافی نہیں ہو گی۔
عمران خان نے کہا ایک تو کراچی ہماری معیشت کاحب ہے اور دوسراکراچی سے تحریک انصاف کو بھی لوگوں نے ووٹ دیئے ہیں اس لئے تحریک انصاف کا بھی حق بنتا ہے کہ وہ اہلیان کراچی کے مسائل حل کرے۔
وزیرعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ٹیلی فون کرکے اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں حکومتی ٹیم ایم کیو ایم سے مل کر ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائے گی۔
Comments are closed.