وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کاوزارت چھوڑنے کا اعلان
فوٹو : فائل
کراچی(ویب ڈیسک )وفاقی وزیر اور ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وزارت چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے.
کراچی میں پریس کانفرنس میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کا وفاقی حکومت بنانے میں ساتھ دیا تھا لیکن ابھی تک ہمارے ایک نقطے پر بھی پیش رفت نہیں ہوسکی.
انھوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہیں اور اس کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے تاہم حکومت میں بیٹھنا اور ڈیڑھ سال تک انتظار کرنا بہت سارے خدشات پیدا کرتا ہے۔
خالد محمود صدیقی کا کہنا تھا میری وزارت سے فائدہ ہی نہ ہو رہا ہے اس لیے کابینہ میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے،
بحیثیت کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد محمود نے واضح کیا کہ تحریک انصاف سے 2 معاہدے ہوئے تھے، ایک معاہدہ بہادرآباد اور دوسرا بنی گالہ میں ہوا، جہانگیر ترین بھی ان مواقع پر موجود رہے.
ہم نےہر مشکل موقع پر حکومت کا ساتھ دیا لیکن سندھ کے شہری علاقوں سے ناانصافی کی جا رہی ہے۔ ہزاروں ارب دینے والےشہر کو ایک ارب نہیں دیا جا رہا.
خالد محمود صدیقی نے کہا کہ گزشتہ دنوں کہیں اور سے بھی وزارتوں کی بات ہوئی تھی، آج کے اعلان کا اس پیشکش سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف سے 2 وزارتیں مانگی تھیں جن میں سے ایک وزارت آج بھی طلب کرتے رہے۔ وزارت قانون نہیں مانگی تھی، جو 2 نام تحریک انصاف کو دیئے تھے ان میں فروغ نسیم کا نام شامل نہیں تھا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کو موقع دے رہے ہیں کہ آپ کراچی اور سندھ کے لوگوں کو ثابت کریں کہ آپ یہاں کے بھی وزیراعظم اور صدر ہیں۔
Comments are closed.