پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹس شہید
میانوالی (ویب ڈیسک ) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 2 پائلٹ شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے کو معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا، واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔
شہدا میں سکواڈرن لیڈر حارث بن خالد اور فلائنگ آفیسر عبادالرحمان شامل ہیں میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا.
ترجمان پاک فضائیہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے ایئر ہیڈکوارٹرز نے ایک اعلی سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے-
Comments are closed.