چینی، گھی، چاول، سفید چنا سمیت متعدد اشیائے خورونوش سستی ہو گئیں
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)چینی، گھی اور چاول سمیت کئی اشیائے خورونوش سستی کر دی گئیں آج سےوزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب ہوں گی ۔
عوام کی طرف سے مہنگائی کی شکایات پر یہ خصوصی ریلیف پیکج دیا گیا ہے اور وزیراعظم کی جانب سے6 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا گیا.
ریلیف پیکج پرآج سے عملدرآمد ہوگیا ہے، وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد کے کراچی کمپنی یوٹیلیٹی اسٹورپر اس ریلیف پیکج کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پرنئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت چینی7 روپے فی کلوگرام سستی کرکے نئی قیمت 75 روپے کلوگرام سے کم کرکے68 روپے مقررکر دی گئی ہے.
اسی طرح گھی کی قیمت میں 20 روپے کلوگرام کمی کی گئی ہے، نئی قیمت کے تحت گھی کا پیکٹ 190کے بجائے 170 روپے میں ملے گا، چاول اور سفید چنا کی قیمت میں بھی 10روپے فی کلوگرام کمی کی گئی ہے ۔
Comments are closed.