اینکر مبشر لقمان کو تھپڑ پر فواد چوہدری کا ویڈیو بیان

فوٹو : فائل ،ویڈیو ٹوئٹر فواد چوہدری

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سمیع ابراہیم کے بعد ایک اور اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ مار دیے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک ٹی وی پروگرام میں لڑائی کے حوالے سے اپنا موقف پیش کر رہے ہیں جس میں وہ کہتے ہیں دو طرفہ مار پیٹ ہوئی ہے.

مبشر لقمان کو تھپڑ مارنے کا واقعہ لاہور میں صوبائی وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں پیش آیا جہاں دونوں شادی کی تقریب میں موجود تھے.

ENg8mDuW4AI3SVI
جھگڑے سے پہلے کا منظر

فواد چوہدری نے معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کو اس وقت تھپڑ جڑ دئیے جب یوٹیوب پر فواد چوہدری کے حوالے سے ایک مبینہ ویڈیو کا معاملہ دونوں کے درمیان زیر بحث تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب میں فواد چوہدری نے اینکر پرسن کو کہا ویڈیو مجھے بھی دکھاو جس پر اینکر پرسن نے ویڈیو دکھانے کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا.

ویڈیو سے متعلق لاعلمی کا سن کر فواد چوہدری غصے میں آ گئے اور اینکر پرسن مبشر لقمان کو تین چار تھپڑ رسید کر دئیے۔

تھپڑ مارنے کے واقعہ کےبعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واقع کی تصدیق کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹوئٹ کردی۔

بعد ازاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر واقع کی تصدیق کرتے ہوئے فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ مبشر لقمان کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں ہے.

Comments are closed.