ننکانہ صاحب کا واقعہ بھارتی واقعات سے مختلف ہے، وزیرعظم


فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ننکانہ صاحب کا واقعہ قابل مذمت اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک سے مختلف ہے حکومت اور پولیس کبھی بھارتی حکومت اور پولیس کی طرح تماشائی نہیں بنے گی۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ حکومت نے واقعہ کی مذمت کی ہے اور اس کے برعکس بھارت میں آر ایس ایس کی کاروائیاں سب کے سامنے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ننکانہ صاحب واقعہ کوحکومت، پولیس اورعدلیہ کی جانب سے برداشت نہیں کیا جائے گا جب کہ ننکانہ واقعہ میرے ویژن سے متصادم ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے گوردوارہ جنم استھان میں نیوز کانفرنس کی اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید اور پارلیمانی سیکرٹری سردار مہنندر پال سنگھ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ درج ہو چکا ہے، واقعہ کے تمام کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،

غیر ریاستی ادارے ملکی امن خراب کرنا چاہتے ہیں اور عالمی میڈیا میں واقعہ کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا گیا جب کہ وزیر اعظم اور ہماری ہمدردیاں سکھ کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے ننکانہ صاحب کے واقعہ کی نہ صرف حکومت پاکستان بلکہ سوشل میڈ یا پر اور عام زندگی میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے مذمت کی ہے اور زمہ داروں کے خلاف مقدمہ بھی درج ہو چکا ہے۔

Comments are closed.