فاشسٹ مودی سرکار بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے،عمران خان

فوٹو :فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت میں انتہا پسندانہ اقدامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت کا مسلمانوں کی نسل کشی کا ایجنڈا جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی پولیس کا مسلمانوں پر  تشدد انتہا پر پہنچ چکا ہے، بھارتی پولیس مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

عمران خان نے  بھارتی انتہا پسندانہ اقدامات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فاشسٹ مودی حکومت کا مسلمانوں کی نسل کشی کا ایجنڈا جاری ہے۔

یاد رہے کہ اترپردیش میں اب تک پولیس کی فائرنگ اور تشدد سے 20 سے زائد  مظاہرین ہلاک جب کہ 6 ہزار سے زائد افراد جیلوں میں بند ہیں.
بھارتی پولیس سوشل میڈیا پر اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کر رہی ہے انڈین پولیس نے سوشل میڈیا پر احتجاجی پوسٹ کرنے پر بھی 120 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں اور ریاست اترپردیش میں اب بھی دفعہ 144 نافذ ہے جب کہ پرتشدد احتجاج میں ہلاک ہونے والے مظاہرین کے لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔

وزیراعظم عمران خان بھارت میں شہریت کا متنازعہ قانون بنائے جانے کے بعد مسلسل عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑ رہے ہیں جب کہ کشمیر پر خاموشی پر بھی احتجاج کر چکے ہیں.

Comments are closed.