حکومت نےجلدبازی کی توہم آرمی ترمیمی بل کو ووٹ نہیں دینگے،مشاہداللہ
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن مشاہداللہ نے کہا کہ ہم نے بل منظور نہیں کیا، طریقہ کار کے تحت بل پر بحث ہونی چاہیے۔اگر حکومت نے لیت و لعل سے کام لیا تو ہم ترمیمی بلز کو ووٹ نہیں دیں گے.
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہداللہ نے کہا کہ نوازشریف کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے گا، اگر حکومت نے لیت و لعل سے کام لیا تو ہم ووٹ نہیں دیں گے.
انھوں نے کہا کہ قانون سازی کے طریقہ کار پر عمل درآمد کیا جائے، اگر نوازشریف کی ہدایات سے کسی نے روگردانی کی تو نوازشریف کی رائے ہی حتمی ہوگی۔
جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ فروغ نسیم تو کہہ رہے ہيں بل منظور ہوگيا ، مشاہداللہ نے جوابی سوال کیا کہ ، کیا فروغ نسیم کی ڈگری چیک ہوگئی ؟
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت درخواست مانے اور عجلت میں قانون سازی نہ کی جائے، بل پرنوازشریف کے خط میں تجویزکردہ شیڈول کے مطابق قانون سازی کی جائے۔
دوسری جانبچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل قائمہ کمیٹی برائے دفاع میں پیش کیے جانے کو کامیابی قرار دے دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی سپورٹ چاہیے تو پارلیمانی طریقہ کار اپنانا ہوگا،حکومت کا ایک طرف بل پارلیمنٹ میں پیش کرنا اور دوسری طرف نظرثانی کی درخواست دائر کرنا تصادم ہے۔
Comments are closed.