بھارت کے نئے آرمی چیف كے بیان پر پاکستان کا ردعمل
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارت جھوٹے آپریشن كی بجائے اپنے اندرون مسائل پر قابو پائے، مقبوضہ کشمیر سے فوج نکالی جائے، کسی بھی بھارتی جارحیت کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا.
ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے نئے بھارتی آرمی چیف كے غیر ذمہ دارانہ بیان كو مسترد كرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کو پاكستان كے عزم اور تیاری كے بارے میں كوئی شک نہیں ہونا چاہئے.
بیان میں کہا گیا ہے کہ بالاكوٹ میں بھارتی كارروائی كے نتیجے میں پاكستان كے رد عمل كو یاد ركھنا چاہئے، بھارت كی اشتعال انگیزیوں كے باوجود پاكستان خطے میں امن اور سلامتی كے لئے اپنا كردار ادا كرتا رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاكستان كشمیریوں كی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری ركھے گا، كشمیر میں غیر انسانی لاک ڈاؤن كو 150 دن ہوچكے ہیں، مقبوضہ كشمیر میں صورتحال معمول پر لانے كے دعوؤں كی ساکھ نہیں ہے.
اقوام متحدہ متحدہ كی قراردادوں كے مطابق مسئلہ کشمیر حل كیا پاكستان بین الاقوامی سطح پر بھی کشمیر کے حوالے سے آواز بلند كرتا رہے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئر كشمیری قیادت خاص طور پر چھوٹے بچوں كو رہا كیا جائے، 9 لاكھ سیكیورٹی اہلكاروں كو فوری طور پر مقبوضہ كشمیر سے نكالا جائے اور بھارت جھوٹے آپریشن كی بجائے اپنے اندرون مسائل پر قابو پائے۔
Comments are closed.