نئے سال عوام پرمہنگائی بم گرا کر وزیراعظم کا، پناہ گاہ، کا نمائشی دورہ
فوٹو : سکرین گریب
اسلام آباد(محبوب الرحمان تنولی ) نئے سال عوام پر کمر توڑ مہنگائی کا بوجھ ڈالنے اور فاقوں پر مجبور پسے ہوئے عوام کی حالت سے بےخبر وزیراعظم عمران خان نمائشی دورے پر
ترلائی پناہ گاہ پہنچ گئے.
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ترلائی پناہ گاہ کے دورے کواچانک دورہ قرار دیا گیا حالانکہ چند روز قبل ہی سینیٹر فیصل جاوید نے اس اچانک دورے کی تیاری کے لئے اسی پناہ گاہ کا دورہ کیا تھا ۔
دورے کے دوران انہوں نے پناہ گاہ میں موجود افراد سے ملاقات کی جنھیں مزدور بتایا گیا ہے،اس دوران پناہ گاہ میں دی گئی سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا اور حسب توقع انھیں پناہ گاہ میں دی گئی سہولیات پر اوکے کی رپورٹ ملی۔
اچانک دورے میں کیمرہ مین بھی ساتھ تھے، رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے خود کمپیوٹر پر پناہ گزینوں کے اعداد و شمار چیک کیے انہوں نے مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کا حال بھی پوچھا۔مزدوروں نے وزیراعظم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ شکر ہے پناہ گاہ میں ہیٹر لگا ہوا ہے، حالات بہتر بنا رہے ہیں آپ کو جلد زیادہ کام ملے گا۔ پاکستان جتنا معاشی طور پر مضبوط ہوگا اتنا ہی اسکے ثمرات غریب تک پہنچیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسم کی شدت میں شہریوں کا تحفظ نہایت اہم ہے، غریب عوام کیلئے خوراک اور چھت کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں بھی بے گھر افراد کی دیکھ بھال کیلئے اقدامات اٹھانے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے نیے سال کے پہلے دن ہی عوام پر پٹرول بم گرایاگیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے 10 پیسے تک اضافہ کر دیا۔ایل پی جی بھی فی کلو 25روپے مہنگی ہو گئی.
پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 127 روپے 26 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کا تیل اب 99 روپے 45 فی لیٹر لائٹ ڈیزل آئل 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔
اوگرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلینڈ کی قیمت ایک ہزار 513 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 791 روپے ہوگئی ہےایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق بھی جنوری 2020 کے لیے ہوگا۔
بلوچستان اور سندھ میں آٹے کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ہوا، کے الیکٹرک کے صارفین کےلیے نیپرا نے 4 روپے 88 پیسے بجلی مہنگی کی جبکہ آج باقی بجلی صارفین کے لئے بجلی 1 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے.
Comments are closed.