وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی جس کے بعد آرڈیننس منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی، اور کابینہ سے منظوری کے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 صدر مملکت کو بھجوایا گیا.
آرڈیننس کے مطابق محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازمین کے خلاف نیب کارروائی نہیں کرے گا، ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی جن کا نقائص سے فائدہ اٹھانے کے شواہد ہوں گے .
سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا،مسودے کے مطابق سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بے جا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی.
یہ بھی کہ3 ماہ میں نیب تحقیقات مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا، اس کے علاوہ نیب 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کرسکے گا۔
Comments are closed.