پاکستان مشکل سے نکل آیا، 2020،ترقی اور نوکریاں دینے کا سال ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان سیاستدانوں کا مافیا ہر روز حکومت کو برا بھلا کہتا ہے، اس مافیا کو ڈر ہے کہ اگر حکومت کامیاب ہو گئی تو یہ جیل میں جائیں گے۔
پنڈ دادن خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہر کوئی اصلاحات نہیں کر سکتا کیونکہ جب اصلاحات ہوتی ہیں تو مافیا راستے میں کھڑے ہو جاتے ہیں.
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام سے کہا تھا گھرانہ نہیں ہے اور اب وہ وقت آنے لگا ہے جب عوام مطمئن ہوں گے، سال 2020 ملک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کو نوکریاں دینے کا سال ہے۔
انھوں نے کہا کہ جو منصوبہ 120 سال پہلے شروع ہونا تھا آج شروع ہوا، جلال پور کنال سے جہلم، پنڈدادن خان، خوشاب کے علاقوں کی تقدیر بدل جائے گی۔
جہاں نہر آتی ہے تو سارا علاقہ بدل جاتا ہے، میانوالی میں نہر آئی اور پورا علاقہ بدل گیا، پنڈ دادن خان میں میٹھا پانی نہیں ہے، مجھےمعلوم ہےکہ یہاں کے لوگوں کو کس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ مافیا کو ڈر ہے کہ اگر حکومت کامیاب ہو گئی تو یہ جیل میں جائیں گے، ہم نے ایک سال بہت مشکل میں گزارا، جتنا ٹیکس جمع کیا تھا اس کا آدھا حصہ ماضی کی حکومتوں کے قرضوں کے سود میں چلا گیا.
ماضی کے 10 سال کے ظلم کی وجہ سے عوام کو منہگائی کا سامنا کرنا پڑا، آج زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں، سرمایہ کاری ہو رہی ہے، 2020 کا سال ہمارا ترقی کا سال ہے، 2020 کا سال نوکریاں دینے کا سال ہے، 2020 میں ملک ترقی کرے گا اور یہاں خوشحالی آئے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، ملک کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں 2019 مشکل وقت تھا، 2020 اس ملک کے آگے بڑھنے کا وقت ہے، 2020 میں آپ کو اور بہتر تبدیلی نظر آئے گی، مافیا جو کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہا تھا 2020 کا سال ان کے لیے برا وقت ہو گا۔
عمران خان نے کہا کہ جب تک معاشرے میں کرپشن ختم نہیں ہوتی وہاں ترقی نہیں ہوتی، جس ملک میں کرپشن ہوتی ہے وہاں کے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں، کرپشن ملک میں میرٹ کو تباہ کر دیتی ہے، ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے، ہم اپنے ملک کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چین نے 450 وزراء کو کرپشن پر جیلوں میں ڈالا جب کہ امریکا میں 30 سال بعد بھی لوگوں کو کرپشن میں پکڑا جاتا ہے، ماضی کی حکمرانوں کی وجہ سے ملک مقروض ہوا، آپ نے میری ٹیم بننا ہے اور ان کرپٹ لوگوں کو شکست دینی ہے۔
بھارتی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا جو بارڈر پر ہو رہا ہے، ایسے نہیں ہو رہا، مودی نے 80 لاکھ کشمیریوں کو جیل میں ڈال رکھا ہے۔
مودی بھارت میں وہ کر رہا ہے جو ہٹلر نے جرمنی میں کیا
انہوں نے کہا کہ مودی ہندوستان میں وہ کر رہا ہے جو جرمنی میں ہٹلر نے کیا تھا، اب بھارت کے لوگ نریندر مودی کے ظلم کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بارہا کہہ چکا ہوں کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ کئی ماہ سے کشمیری لوگوں کے حقوق سلب کرکے ان کے علاقے کو جیل میں بدل دیا اور انھیں محصور کر رکھا ہے۔ اس سے نظر ہٹانے کیلئے وہ ضرور کوئی واردات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیر کے مسئلے اور بھارتی انتشار سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ باجوہ ان حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے پہلے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل کرایا، اب وہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ جرمنی کے اندر ہٹلر نے یہودیوں سے جو ظلم کیا، وہی مودی مسلمانوں کے خلاف کرنے جا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت کے لوگ اب نریندر مودی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ اب ہندو، مسلم، سکھ اور مسیحی سب مودی کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ مودی کے ظلم کو بھارتی خود ہی ختم کریں گے، پاکستان کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ملک کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال بڑا مشکل وقت گزارا۔ سابق حکومتوں نے پاکستان کے قرضے کو چار گنا بڑھایا۔ ہمارا آدھا پیسہ سابق حکومتوں کے قرضوں کے سود کی مد میں چلا گیا۔
Comments are closed.