چیئرمین نیب نےلاہور رنگ روڈ میں62 ارب کی کرپشن کا نوٹس لے لیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے لاہور رنگ روڈ میں 62 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا نوٹس لے لیا، یہ منصوبہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور کا ہے.
لاہور ک3 رنگ روڈ منصوبہ کےاسپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 59 ارب 39کروڑ 94لاکھ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ کرپشن کا نوٹس لیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہورکو رنگ روڈ میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
نیب کا بی آر ٹی پشاور کے حوالے سے کہنا ہے کہ بی آر ٹی پشاور کیس پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے لہٰذا عدالتی احکامات کی روشنی میں کیس کی جاری انکوائری مکمل کریں گے۔
یاد رہے کہ اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں مالی بے ضابطگیاں سول ورک، زمین کی خریداری، فنانشل منیجمنٹ، ٹھیکہ دینے اور دیگر مد کی گئیں۔
زمین کی خریداری میں 15 ارب 51 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں کی گئیں، زائد قیمتیں ادا کرنے کی مد میں 4ارب 36کروڑ سے زائد کی مالی بدعنوانی سامنے آئی ہے۔
ٹھیکہ داروں کو بغیر تخمینہ لگائے اور پیمائشوں کا ریکارڈ نہ رکھنے پر 65 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں کرنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے ۔
Comments are closed.