مریم نواز کو لال جھنڈی دکھا دی گئی ،تمام نظریں لاہور ہائیکورٹ پر
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو وفاقی حکومت نے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے،اب ساری نظریں لاہور ہائی کورٹ پر ہیں.
ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے سے متعلق قوانین حکومت کو مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرنے کی اجازت نہیں دیتے اور نہ اخلاقی طور پر کوئی صورت بنتی ہے.
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بھی کہا گیا ہے کہ بابر اعوان نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں ای سی ایل کیسز سے متعلق وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کی درخواست مسترد کردی۔
انہوں نے کہا کہ ’ اصل میں یہ ذیلی کمیٹی کابینہ کا حصہ ہے اور مریم نواز کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہ دینے سے متعلق باقاعدہ اعلان وفاقی کابینہ کی جانب سے کیا کیا جائے گا.
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مریم نواز کو عدلیہ کی جانب سے بیرون ملک سفر کی اجازت ملنے کی صورت میں عدالت کا فیصلہ چیلنج کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر مریم نواز کو کسی بھی عدالت سے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی تو حکومت عدالت میں فیصلہ چیلنج کرے گی۔
یاد رہے کہ مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے 21 دسمبر کو ایک مرتبہ پھر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ آج مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے نہ انکار کے بعد مریم نواز اور ان کی فیملی کی نظریں لاہور ہائی کورٹ پر لگی ہیں کیونکہ اگر لاہور ہائی کورٹ نے اجازت دے دی تو راستہ ہموار ہو سکتا ہے تاہم حکومت کی طرف سے متوقع فیصلہ چیلنج کرنے کی صورت میں مشکلات بڑھ جائیں گی.
Comments are closed.