ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، وزیر خارجہ
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی طرف سے اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہ محمود قریشی نے بھارت اپنے ملک میں جاری خلفشار سے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسا کررہا ہے انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت نے کوئی حرکت کی توبھرپور جواب ملے گا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی حکومت کے شہریت کے متنازع بل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امتیازی شہریت ایکٹ کے خلاف 10 سے زیادہ بھارتی ریاستوں میں شدید احتجاج ہو رہے ہیں.
شاہ محمود قریشی نے کہا ہندوستان کی پوری اپوزیشن، تمام اقلیتیں، بالخصوص مسلمان بل کے خلاف مختلف ریاستوں میں احتجاج کررہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو کو آج 139 دن ہو چکے ہیں، صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے ہندوستان کوئی فالس فلیگ آپریشن بھی کر سکتا ہے۔
انھوں نے کہا مودی سرکار خطرناک کھیل، کھیل رہی ہے جس سے پورے خطے کا امن متاثر ہورہا ہے۔ دنیا کوبھارت کی اشتعال انگیزیوں اوراس صورتحال کا نوٹس لیناچاہیے۔
وزیر خارجہ نے کہا پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت نے کوئی حرکت کی توبھرپور جواب ملے گا۔ گزشتہ روز بھارت نے اشتعال انگیزی کی جس کا ہماری فورسز نے بھرپور جواب دیا۔
Comments are closed.