لاہور، ڈاکٹر عرفان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم
فوٹو : سوشل میڈیا
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں وکلاء اور ڈاکٹرز لڑائی میں وکلاء کے خلاف ویڈیو میں تقریر کرنے والے ڈاکٹر عرفان کے خلاف سیشن کورٹ نے انکوائری مکمل کرکے مقدمہ درج کرنے کاحکم دے دیا۔
وکلاء کے 11دسمبر کو پی آر سی اسپتال پردھاوا کے نتیجہ میں مبینہ طور پر تین مریض دم توڑ گئے تھے ، ویڈیو کی مدد سے حملہ کرنے والے وکلاء کو گرفتار کیا گیا تھا جو کہ قانونی عمل سے گزر رہے ہیں۔
واقعہ کے بعد پہلے وکلاء نے یہ الزام لگایا تھا کہ یہ سارا واقعہ ڈاکٹر عرفان کی متنازعہ ویڈیو کی وجہ سے پیش آیا ہے ، بعد میں سیشن کورٹ میں ڈاکٹر عرفان کے خلاف در خواست بھی جمع کرائی گئی تھی۔
حیدر زمان ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ ڈاکٹر عرفان کی ویڈیو ہی تھی جو کہ سارے پر تشدد واقعات کا باعث بنی ہے اسی لئے توڑ پھوڑ اور انسانی جانوں کا بھی ضیاع ہوا ۔
درخواست میں ایف آئی اے کو درخواست دینے اور کارروائی نہ ہونے کا موقف اپنایا گیا ،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے ڈاکٹر عرفان کے خلاف انکوائری جلد مکمل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، اس حکم کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
Comments are closed.