عائشہ فاروقی دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر
فوٹو : فائل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عائشہ فاروقی کو دفتر خارجہ کی نئی ترجمان مقرر کر دیا گیا،تاحکم ثانی وہ ذمہ داری سنبھالیں گی.
جمعرات کو جاری ہونے والے وزارت خارجہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل عائشہ فاروقی کو فوری طور پر اور اگلے احکامات تک دفتر خارجہ کی ترجمان کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایک دوسرے افسر ڈائریکٹر جنرل سجاد احمد سحر کا این ایم سی (نیشنل مینجمنٹ کورس) سے تبادلہ کرکے انہیں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ممبر ڈائریکٹرنگ اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل ڈاکٹر محمد فیصل ترجمان دفتر خارجہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے تاہم ان کی بطور سفیر تقرری کی وجہ سے عائشہ فاروقی کی تقرری کا اعلان کیا گیا ہے.
Comments are closed.