دیر پائیں، پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق
پولیس کے مطابق دونوں اہلکار مقامی ہسپتال سے پولیو ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے دونوں اہلکار موقع پر جان بحق ہوگئے.
شہید ہونے والے دونوں اہلکار فرمان اور مکرم لعل قلعہ تھانے میں تعینات تھے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریش شروع کر دیا اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو تیمرگرہ منقتل کر دیا ہے۔
ابتدائی طور پر ابھی یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ یہ دہشتگردی کا واقعہ ہے یا ان اہلکاروں کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا.
Comments are closed.